جاوید لطیف اور مراد سعید میں صلح ہوگئی

javaid_lateef_and_murad_saeed

اسلام آباد: جاوید لطیف اور مراد سعید میں صلح ہوگئ رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی کی کوششوں سے پارلیمینٹ میں ہونے والے جھگڑے کا معاملہ حل ہوگیا مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف نے مراد سعید سے غیر مشروط معافی مانگ لی قومی اسمبلی کے ایوان میں میاں جاوید لطیف نے مراد سعید سے نازیبا کلمات پر غیرمشروط معافی مانگی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی کی ماں بہن اور بیٹیوں کے لئے بات کرنا مناسب نہیں بغیر کسی عذر کےساتھ معذرت کرتا ہوں اور شرمندہ ہوں معزز رکن میرے بچوں کی جگہ ہے ۔اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ شاہ جی گل آفریدی ، صاحبزادہ طارق اللہ اور دیگر ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے معاملے حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان میں عوام کی نمائندگی کرنے آئے ہیں لڑنے نہیں ساتھ ہی انہوں نے ایوان سے وعدہ کیا کہ برائی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ مجھ پر جرگے کی ذمے داری عائد کی گئی تھی جسے حل کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں گھر کی بات گھر میں ختم ہو جائے تو بہتر عمل ہوتا ہیں۔

Leave a Comment